عمران خان کے غلط اور جھوٹے پراپیگنڈے سے پاکستان کیساتھ تعلقات خراب نہیں ہوں گے: امریکا 

08:05 AM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط پراپیگنڈے سے پاک امریکا تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ میں عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔ پہلے بھی کہا ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ پروپیگنڈے، غلط اطلاعات کو پاک امریکا تعلقات کے درمیان نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم شراکت داری ہے۔پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ایک جمہوری اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہمارے مشترکہ مفادات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ابھی پاکستان میں انتخابات کا اعلان نہیں ہوا۔ پر امن جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعویٰ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں.

مزیدخبریں