اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے این اے 133 ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ پولنگ 5 دسمبر کو ہی ہوگی۔
نیو نیوز کے مطابق پول ڈے برقرار رکھنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ہے ۔این اے 133 میں پولنگ 5 دسمبر کو ہی ہوگی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سے متعلق سیکرٹریٹ حکام کو آگاہ کردیاالیکشن کمیشن جلد پنجاب حکومت کو فیصلہ سے متعلق آگاہ کریگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی کہ لاہور میں حالات ٹھیک نہیں ہیں اور مذہبی جماعت بھی احتجاج کر رہی ہے لہٰذا انتخاب ملتوی کیا جائے۔
این اے 133 سے تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مشرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔ حلقے میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پرویز ملک مرحوم کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اسلم گل امیدوار ہیں۔