لاہور : لاہور خراب ایئر کوالٹی کے لحاظ سے دنیا کے پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور کو دنیا بھر میں سموگ کے حوالے سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 362 تک پہنچ گیا۔
نیو نیوز کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 179 ہے جبکہ منگلولیا فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 169 ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی رینکنگ کے مطابق دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ شامل ہیں۔ دیگر شہروں میں شنگھائی، دبئی، ڈھاکا، بیجنگ اور بشکیک شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں کثرتاً آلودگی پنجاب میں سموگ کی وجہ سے ہے۔ پاکستان کےمیٹرولوجیکل تحقیقی ادارے کے اعلیٰ حکام کے نزدیک سموگ حدود سے ماورا ہونے والا عمل ہے۔ بھارت میں ہزاروں کسانوں نے چاول کی فصل کو آگ لگاتے ہیں جسکے اثرات دونوں ممالک کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
پچھلے سال کی طرح اس بار بھی سموگ نے پنجاب کے بیشتر شہروں کواپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پچھلے سال بھی شہری اسی قسم کی سموگ کا شکار رہے اور پچھلے سال کی طرح اس سال بھی واضح صحت کے مسائل ملنے کا خدشہ ہے۔