ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر حملہ، اہم دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ

05:13 PM, 1 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

تہران: ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا سائبر حملے میں وزیر دفاع کی بھی اہم دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ہیکروں کے دعوے کے مطابق سائبر حملے کے ذریعے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہے۔

ایرانی سائبر گروپ عصائے موسوی نے سائبر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا جس میں اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے سینکڑوں فوجی اہلکاروں، طلبا کی معلومات اور دیگر تفصیلات کی فائلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔

سائبر حملے میں وزیر دفاع کی بھی اہم دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی سائبر حملے کے بعد اسرائیلی آئی ٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اسرائیل نے سائبر حملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تو ایرانی سائبر گروپ ہی سامنے آیا۔

واضح رہے کہ یہ اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری ہونے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ڈارک نیٹ، ٹیلی گرام نے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کر کے آگے شیئر کر دیا تھا۔

مزیدخبریں