متحدہ عرب امارات میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دیدی گئی

01:42 PM, 1 Nov, 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پانچ سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا وائرس کے خلاف فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے پانچ سے 11سال تک کی عمر کے بچوں کوہنگامی طور پر فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔
یو اے ای کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے سخت ٹرائلز کے نتائج میں ویکسین کو بچوں کیلئے محفوظ قرار پائے جانے اور امریکی ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس کے مثبت اور محفوظ نتائج سامنے آئے جس سے گیارہ سے پانچ سال تک کے بچوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوئی۔
وزار ت صحت نے اعلان کیا کہ دائمی امراض میں مبتلا 18 سے 49 سال تک کے ایسے افراد جنہوں نے فائزر، بائیو این ٹیک اور سپوٹنک ویکسین لی ہے انہیں ایک سپورٹ ڈوز بھی دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں