نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے ٹیم کو آئینہ دکھا دیا

10:26 AM, 1 Nov, 2021

نیو دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کوہلی الیون کی عبرتناک شکست پر کہا کہ الفاظ کم پڑ گئے ہیں اور بولنے کے لئے باقی کچھ نہیں بچا ۔

اپنی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست پر لیجنڈری کرکٹر کپل دیو پھٹ پڑے ، کہا آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے ۔

دوسری جانب ، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شکست کا ملبہ آئی سی سی پر ڈال دیا ، کہا ہم 10 روز میں صرف دو بار کھیلے ، یہ بہت لمبی بریک ہے ۔

اپنے بیان میں بھارتی کپتان نے آئی سی سی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 دنوں کی لمبی بریک کے باعث ہم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں کمزور ثابت ہوئے ، انہوں نے قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معافی بھی مانگی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بعد کیویز نے بھی بھارتی سورماؤں کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 49 جبکہ کین ولیم سن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے ۔

مزیدخبریں