مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر عبد القادر بلوچ نے استعفیٰ کی اصل وجہ بتا دی 

06:53 PM, 1 Nov, 2020

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی انتہائی اہم شخصیت سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے علیحدگی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے کسی سے کوئی اختلاف نہیں صرف مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے فوج کیخلاف بات کرنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔

مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر عبد القادر بلوچ نے اپنے استعفیٰ کی واحد وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ‎میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، ‎مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں،انہوں نے کہا ہوسکتا ہے کسی دوسری سیاسی پارٹی کو جوائن کر لوں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کر لوں ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کچھ تحفظات کی بناء پرصدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں