لاہور :سردیاں آتے ہی ملک بھرمیں عالمی وبا کے شکاروں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،جس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سکول بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے ۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی وبا کی موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ،روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا فی الحال سکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
Keeping a very close watch on COVID 19 cases in Schools of Punjab. Random testing is being done continuously. There is a slight increase in numbers but nothing alarming. Situation being analysed on daily basis. There is NO plan to close Schools as of right now. Please follow SOPs
— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 1, 2020
مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سکولوں میں طلبا و اساتذہ کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران عالمی وبا کے کیسز میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی وبا کی صورتحال فی الوقت قابو میں ہے۔
واضح رہے اس وقت پوری دنیا میں سردیوں کی لہر آتے ہی عالمی وبا کے پھیلنے میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اسی سلسلے میں برطانیہ میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن اس لاک ڈائون میں سکول اور کالجز کھلیں رہیں گے ۔