گلگت :وزیر اعظم عمران خان نے دیا مر بھاشا ڈیم پہنچ کر بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی ،کیونکہ بھارت ہی تھا جس کو بھاشا ڈیم ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا ۔
وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورہ کے موقع پر دیا مر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام دیکھنے سائٹ پر جا پہنچے ،اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
عمران خان نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی ترقی سے گلگت بلتستان کے پسماندہ عوام مستفید ہوسکیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، واپڈا اس کی تعمیر میں محنت سے کام کر رہا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں موجود پانی قلت بھی پوری ہو گی اور بجلی بھی بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی کار آمد معیار میں بھی اضافہ ہوگا، ڈیم کی تعمیر سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔
واضح رہے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے اعلان کے بعد سے ہی بھارت نے اس کی مخالفت کی تھی ،کیونکہ بھارت کا ماننا ہے کہ گلگت بلتستان ان کا حصہ ہے ۔