حکومتی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے :پیپلزپارٹی 

06:35 PM, 1 Nov, 2020

 اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ  محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا، وزیرداخلہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو طالبان سے ڈرا کر وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بکھئے ادھیڑ دئے ہیں۔

 انہوںنے کہاکہ وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔دنیا ہم پر جو الزامات عائد کرتی ہے وزرا اپنے عمل سے انہی الزامات کی تصدیق اور تائید کر دیتے ہیں، ثابت ہو گیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسی دوغلی پالیسی اور عمل کی وجہ سے دنیا ہمارے ہزاروں شہریوں اور جوانوں کی قربانیاں تک تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ اپنے بیان پر قوم، پی پی پی ، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے شہدا اور ان کے ورثا سے معافی مانگیں۔

 انہوںنے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے تمام محب وطن اعجاز شاہ کے بیان پر کیوں خاموش ہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ غداری کا منحوس اور فرسودہ الزام لگانے والوں کی حقیقت قوم جان چکی ہے، اب یہ چورن نہیں بکے گا، قوم اعجاز شاہ اور ان کے سرپرست سلیکٹڈ کا محاصبہ کریگی۔

مزیدخبریں