جس مقصد کیلئے پاکستان بنا وہ کہیں نظر نہیں آ رہا :مریم نواز 

05:23 PM, 1 Nov, 2020

لاہور : مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی شیر جوان موومنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،شیر جوان موومنٹ نوجوانوں کو سیاسی شعور دینے کی تحریک ہے ،اب اس تحریک کو پاکستان کے ہر صوبے میں جا کر شروع کرونگی ،مریم نواز نے کہا میں نے قدم بڑھا دیا ہے اب آپ نے قدم بڑھانا ہے ،نواز شریف اس وقت آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑ رہا ہے ،اگر نواز شریف کے مطالبات غیر آئینی ہیں تو  نواز شر یف اور مریم کا ساتھ مت دینا ، حق بھیک کی طرح ملے اور ایسا سلوک ہوگا تو ہمیں یہ منظور نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا  اس پر عمل نہیں ہورہا،جس مقصد کیلئے پاکستان بنا وہ کہیں نظر نہیں آرہا ،انہوں نے کہا شیر جوان تحریک میں ہماری شیرنیاں بھی اسے جذبے سے لڑینگی ،شیر جوان تحریک سب کو مادر ملت کا مقصد سمجھانے کی تحریک ہے ،مریم نوا ز  نے کہا غلامی وہ بلا ہے جو انسانوں سے بات کرنے کی آزادی چھین لیتی ہے ،غلامی سے بڑی کوئی سزا نہیں ،غلامی وہ پردہ ہے جس سے سچائی اور حق کا راستہ دکھائی نہیں دیتا ۔

مریم نواز نے شیر جوان موومنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آئین کو غور سے پڑھ کر نواز شریف کے مطالبات کو سمجھو ،نواز شریف آئین کی پاسداری اور حلف کی پاسداری کی بات کر رہا ہے ،نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں ہے،انہوں نے کہااگر ایسا ہوا تو نواز شریف اور مریم نواز کا ساتھ نہ دینا ،آئین میں لکھا ہے کس کا کیا حق ہو گا ،نواز شریف آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہانواز شریف کا موقف ہے کہ ووٹ کو عزت دو ،ووٹ کو عزت دو کا مطلب نوکریاں ملنا ہوتا ہے ،ووٹ کو عزت ملتی ہے تو مہنگائی کم ترین سطح پر آجاتی ہے ،ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملتے ،وظائف بند ہو جاتے ہیں،بلوچستان کے 600 طلبا سے ان کی سکالر شپ چھین لی گئی ،مریم نواز نے شیر جوان موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قدم بڑھا دیا ہے اب آپ نے قدم بڑھانا ہے ۔

مزیدخبریں