فرانس میں چر چ کے باہر ایک اور حملہ 

10:09 PM, 1 Nov, 2020

پیرس :اسلام مخالف مواد کی اشاعت کے بعد فرانس میں حالات ہر گزرتے دن کیساتھ انتہائی تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں ،چندروز قبل چرچوں پر حملے کے بعد فرانس کے شہر لیوں میں نامعلوم افراد نے چرچ سے باہر نکلنے والے پادر ی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں اسلام مخالف مواد اشاعت کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اس کے باجود فرانس کے شہر لیوں میں مسلح شخص نے پادری پر اس وقت فائر کھول دئیے جب وہ چرچ سے باہر آ رہا تھا ،پادری حملے میں شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ،جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن بعد ازاں پولیس نے تعاقب کر کے ملزم کوحراست میں لے لیا ،ابتدائی طورپر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ،تفتیش کا عمل جاری ہے ،حملہ کیوں کیا گیا پولیس نے ابھی کوئی تفصیلات نہیں فراہم کیں ۔

واضح رہے فرانس میں اسلام مخالف مواد کی اشاعت کے بعد سے سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ،اس سے قبل دو چرچوں پر حملوں میں تین افراد ہلاک ہو چکےہیں ،فرانس میں اس وقت پولیس کی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے فوری طور پر بچا جا سکے ۔

مزیدخبریں