یورپی یونین کا ترکی پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ 

10:51 PM, 1 Nov, 2020

برسلز :اسلام مخالف مواد پر طیب اردگان کی طر ف سے فرانس کیخلاف سخت فیصلوں کے بعد یورپی یونین نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا مسودہ تیار کر لیا ۔

یورپی یونین کا کہنا تھا  ترک لیڈر شپ کے اشتعال انگیز بیانات اور دوسرے ملکوں میں بے جا مداخلت کی شدید مزمت کر تے ہیں ،انہوں نے کہا کسی بھی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے ، یورپی یونین کے رہنمائوں کی طرف سے ترکی کے اشتعال انگیز رویے پر کڑی تنقید کی گئی تاہم دسمبر تک ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس تک ترکی کے خلاف مزید کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس نے اعلان کیا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں کاپیکج تیار ہے جسے فوری طورپر نافذ کیا جائے گا،یورپی کونسل کاکہنا تھا  کہ ترکی کی اشتعال انگیزی اور بیان بازی پوری طرح ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے اکتوبر کے اوائل کے سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے اس فیصلے کی طرف توجہ دلائی جائے گی ،پچھلے سال سے ترکی اور فرانس کے تعلقات آہستہ آہستہ خراب ہوئے ہیں خاص طور پر شام ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے ترکی اور یورپی ملکوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں