گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت دلوائینگے :بلاول بھٹو زرداری 

03:50 PM, 1 Nov, 2020

غذر :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والی تحریک انصاف نے آج پورے ملک میں بے روزگاری ،غربت میںاضافہ کر دیا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام کے ان کی زمینیں چھین لی گئیں ،انہوں نے کہا میں آج اس جلسے میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائیں گے ۔

بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ،پیپلزپارٹی ان کے تمام مطالبات پورے کرے گی ،گلگت بلتستان کے عوام اب تحریک انصاف کے دھوکے میں نہیں آئیگی ،موجودہ حکومت نے عوام کو بے روزگار اور مہنگائی کی دلدل میں پیس کر رکھ دیا ہے ،لاکھوں گھروں کا وعدہ کرنے والی تحریک انصاف نے آج عوام کو بے گھر کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا اگر کراچی سندھ میں مفت علاج کر سکتے ہیں تو گلگت بلتستان میں بھی لوگوں کا مفت علاج ہونا چاہیے ،یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جنہوں نے گلگت بلتستان کی خواتین کیلئے یونیورسٹی قائم کروائی ،پیپلزپارٹی کی حکومت دوبارہ آئے گی اور آپ کے مطالبات پورے کرے گی ،بلاول کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں  اپوزیشن منافت کی سیاست کر رہی ہے لیکن میں حیران ہوں ملک کا وزیراعظم ایک تقریر میں انتا جھوٹ بولتا ہے،یہ لوگ کلبھوشن کیلئے راتوں رات آرڈیننس جاری کرتے ہیں ،کلبھوشن کو این آر او دلاتے ہیں ،جوکلبھوشن کے وکیل کیلئے عدالت جاتا ہے وہ ہم پر الزام لگاتے ہیں .

بلاول بھٹو نے واضح اعلان کیا کہ اب گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کے دھوکے میں نہیں آئے گی ،گلگت بلتستان میں الیکشن آ گئے تو ان کو اچانک گلگت بلتستان کے عوام یاد آگئے ،آپ پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائیں ہم گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائینگے ۔

مزیدخبریں