زارا نو ر عباس نے اپنی نئی تصویر سے مداحوں کے دل موہ لئے

01:17 PM, 1 Nov, 2020

کراچی :پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی تصویر سے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی تازہ تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس پر ان کے مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگادیے۔

زارا نور عباس نے اپنی تصویر میں خوبصورت سٹائل اپنایا ہوا ہے، جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو ڈھکا ہوا ہے، جس میں خوبرو اداکارہ انتہائی پْرکشش نظر آرہی ہیں۔

مداح ان کی تصویر دیکھ کر حیران نظر آرہے ہیں اور دل کھول کر زارا کی خوبصورتی کو سراہا رہے ہیں۔ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زارا آپ اتنی پیاری کیسے ہیں، جبکہ باقی مداح بھی ان کی تعریف کرنے میں کسی سے کم نظر نہیں آرہے۔


خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی اور زارا نور عباس کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور کئی انٹرویوز سمیت مختلف مواقعوں پر اس بات کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔


زارا نور عباس نے دوسری شادی عدنان صدیقی کے بھانجے اسد صدیق سے کی تھی جبکہ پہلی شادی اداکارہ کی ناکام رہی تھی ۔جبکہ سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

مزیدخبریں