ممبئی: اپنی تیز زبان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر ایسا بیان دے دیا ہے کہ جس سے نیا تنازع کھڑا ہونے کی قوی امید ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک ایسا بیان دیا ہے، جس سے پھر وہ تنازع میں آسکتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہرو پر سخت تنقید کی ہے۔
کنگنا رناوت نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ہندوستان کے مرد مجاہد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ ایک ایسے شخص ہیں، جنہوں نےہمیں آج کا ہندوستان دیا ہے، لیکن آپ نے ایک وزیر اعظم کے طور پر اپنا عہدہ قربان کرکے ہماری عظیم قیادت اور دوراندیشی کو ہم سے دور کردیا، ہمیں آپ کے فیصلے پر افسوس ہے‘۔
He sacrificed his most deserving and elected position as the First Prime Minister of India just to please Gandhi because he felt Nehru spoke better English, #SardarVallabhbhaiPatel did not suffer but Nation suffered for decades,we must shamelessly snatch what is rightfully ours. pic.twitter.com/TGxcOlDB3K
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) October 31, 2020
بالی ووڈ اداکارہ نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ ہندوستان کے اصلی مرد مجاہد ہیں، میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھے، جسے وہ انہیں کنٹرول میں رکھ سکے اور نہرو کو آگے کرکے سبھی فیصلے لے سکیں۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا، لیکن مہاتما گاندھی کے مارے جانے کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی مصیبت تھی۔
He is the real Iron Man of India, I do believe Gandhi ji wanted a weaker mind like Nehru that he could control and run the nation by keeping him in the forefront, that was a good plan but what happened after Gandhi got killed was a big disaster #SardarVallabhbhaiPatel
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) October 31, 2020
کنگنا رناوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سردار پٹیل نے گاندھی کو خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اپنے سب سے اہل اور منتخب عہدے کی قربانی دی، کیونکہ گاندھی کو لگتا تھا کہ نہرو بہتر انگریزی بولتے ہیں۔
Wishing India’s Iron man #SardarVallabhbhaiPatel a happy anniversary, you are the man who gave us today’s akhand Bharat but you took your great leadership and vision away from us by sacrificing your position as a Prime Minister. We deeply regret your decision ????
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) October 31, 2020
اس سے سردار پٹیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن پورے ملک کو دہائیوں تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، جس پر ہمارا حق ہے، اسے ہمیں بے شرمی سے چھین لینا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کی گزشتہ روز 145 ویں سالگرہ منائی گئی جسے بھارت میں قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایا گیا۔