پنسلوینیا کا نتیجہ ری پبلکنز کے حق میں نکلا تو جیت یقینی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

10:43 AM, 1 Nov, 2020

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ریاست پنسلوینیا کا نتیجہ ری پبلکنز کے حق میں نکلا تو ان کی جیت یقینی ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ری پبلکنز یقینی بنائیں کہ 3 نومبر کو ووٹ ڈالیں، ایک دوسرے کو پکڑ کر پولنگ بوتھ لے جائیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈیموکریٹس کو دلدل کے کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن آئے تو کورونا ویکسین مزید التوا کا شکار ہو جائےگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کے نتائج کو التوا کا شکار کر سکتی ہے۔ دھاندلی 3 نومبر سے اس عرصے کے دوران ہوگی جو سپریم کورٹ دےگی۔ نتائج کے لیےتاریخ بڑھا دیں تاکہ اور لوگ ووٹ ڈال لیں۔

ادھر امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرت ہوئے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو للکارنے میں خوف کا شکار تھے۔ 

دوسری جانب امریکی حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگر الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے تو وہ اس کے نتائج کو ہی ماننے سے انکار کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو اس کے امریکی جمہوریت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں سینکڑوں گروپوں نے اپنا اتحاد بنا لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کیا تو وہ پورے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیں گے

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی انتخابات میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔ 20 جنوری کو جو بائیڈن ہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں