مصدق ملک اور علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

musadiq malik,ali zaidi,corona test,positive
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما  سینیٹرمصدق ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مصدق ملک نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ تصدیق انھوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا  ان سے ایاز صادق کے بیان پر رائے کے لئے رباطہ کیا گیا تھا۔سینیٹرمصدق ملک نے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کے پلوامہ واقعہ سے متعلق بیان کی جانب  دلادی ہے۔


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں علی زیدی نے بتایا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے میں نے خود کو الگ کر لیا ہے اور قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ان تمام لوگوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے۔


خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے اور آئے روز اس کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں آج کوروناوائرس کے نئے 807 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 11 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 806 ہو گئی تک پہنچ گئی۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 رہ گئی ہے۔