اپوزیشن ملک کو سیاسی عدم واستحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

08:02 PM, 1 Nov, 2019

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنرل جیلانی کی پیوندکاری سے اداروں کی حمایت کے شکوے باعث تعجب ہیں۔ شہباز شریف جس قدر اس ملک کے نظام اور اداروں نے آپ کی حمایت کی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپوزیشن  لیڈٖرشہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ اداروں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا اور قومی مفاد کے منافی عمل کیا۔ مودی سے پگڑیاں تبدیل کیں اور جندال کو مری کی سیر کروائی۔

 

انہوں نے کہا کہ آج آپ ملک کو سیاسی عدم واستحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور آپ میں فرق یہ ہے کہ آپ اپنی ذات، دھن اور اولاد سے آگے نہیں دیکھ سکتے۔ عمران خان پاکستان کا سچا سپوت اور قوم کا قابل فخر ہیرو ہے۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ عمران خان پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کرتا ہے، اپنے بچوں کیلئے نہیں، قوم کے بچوں کیلئے سوچتا ہے۔ وہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔

 

مزیدخبریں