حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ ، پی ٹی آئی رہنما محفوظ

04:48 PM, 1 Nov, 2019

عمرکوٹ: حلیم عادل شیخ ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے عمرکوٹ پہنچے تھے، واپس پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کر دیا، پی ٹی آئی رہنما محفوظ رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، عمرکوٹ کنری کے امیر محلہ میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا ہے جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ٹرین حادثہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

 

تعزیت کے بعد واپسی پر امیر محلہ میں موجود لوگوں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا، تاہم حلیم عادل شیخ محفوظ رہے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ پیپلز پارٹی رہنما تیمور تالپور نے منصوبہ بندی کیساتھ کروایا۔

 

مزیدخبریں