وزیراعظم عمران خان کا کرکٹ آرگنائزر عاشق حسین قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

11:57 AM, 1 Nov, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ آرگنائزر اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعاشق حسین قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ” ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کرگئی۔ 

 آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا،شوکت خانم ہسپتال کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا،ایک شریف النفس اورعظیم انسان کے طور پر ان کاذکر زندہ رہے گا“۔

مزیدخبریں