لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق تقریباً معاملات طے ہو چکے ہیں ، صوبائی حکومت علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر سے مسلسل رابطے میں ہے، شنید ہے کہ مظاہرے آج رات ختم ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک استدعا کی جائے گی کہ آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے ،مذاکرات میں یہ سب طے ہوا،جن سے مذاکرات ہوئے وہ اپنی پٹیشن دائر کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں یہ سب طے ہوا،جن سے مذاکرات ہوئے وہ اپنی پٹیشن دائر کریں گے ۔
انہوں نے بتا یا کہ سپریم کورٹ کے 3وکلا ہیں جو نظر ثانی کی رٹ پٹیشن دائر کر رہے ہیں ،ان میں محمد عزیز چغتائی ،علام مصطفی چودھری اور اظہر صدیق شامل ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام سخت کرب کا شکار ہیں، وزیر مذہبی امور اور وفاقی حکومت نے معاملات کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین اور ان کے قائدین سے مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں، اطلاعات ہیں کہ معاملات حل ہوچکے ہیں۔