لاہور:جب بھی آپ باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو آپ کس چیز کو مدنظر رکھتے ہیں؟ ریستوران کے اچھے ماحول کو اور اس سے بھی زیادہ وہاں کے صاف ستھرے پکوانوں کو جنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ریستورانوں میں کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جنہیں چاہے کتنی ہی صفائی سے بنایا جائے ان میں ہر اقسام کے جراثیم موجود ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔
وہ مشروب چاہے سادہ پانی کے گلاس کا ہی کیوں نہ ہو، اگر اس پر سجاوٹ کے لیے لیموں کا ٹکڑا لگایا گیا ہے تو وہ مشروب لازماً جراثیم سے بھرپور ہوگا۔
ماہرین نے اس کے لیے 100 کے قریب ریستورانوں میں لیموں کی سجاوٹ اور بغیر سجاوٹ والے مشروبات کا جائزہ لیا تو انہوں نے 70 فیصد لیموں کے ٹکڑوں کو جراثیم سے آلودہ پایا۔
ماہرین کے مطابق دنیا کے بہترین سے بہترین ریستوران کی انتظامیہ بھی گو کہ اپنے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، تاہم وہ لیموں کو اس سجاوٹ کے لیے پیش کرنے کے لیے پہلے سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔