فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

06:16 PM, 1 Nov, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر دیکھا تو وہ شاہ رخ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر خان نے مداحوں کو مطلع کیا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘، یاد رہے کہ اس فلم کا ٹریلر شائقین کے لیے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز یعنی دو نومبر کو باقاعدہ جاری کیا جائے گا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے زیرو کا ٹریلر دیکھا جس کے بارے میں صرف یہی کہوں گا کہ یہ بہت زبردست ہے‘۔ مسٹر پرفیکٹ نے ہدایت کار ، کترینہ کیف، انوشکا شرما کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’تم نے اپنے طور پر سارا کام بہت زبردست کیا۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’اب مجھ سے فلم کی ریلیز کا انتظار نہیں ہورہا’۔ قبل ازیں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عامر خان نے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

مزیدخبریں