جہانگیر ترین کی ہمشیرہ بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی

06:00 PM, 1 Nov, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی ہمشیرہ بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی اہلیہ نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس کے دوران جس کے دوران سیمی ایزدی نے پارلیمانی امور اور سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا ، جس کے مطابق 31 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست یکم نومبرکو جاری ہوگی۔

سینیٹ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 15 نومبرکوپنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔

مزیدخبریں