فیس بک کی زائد آمدنی سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں

04:11 PM, 1 Nov, 2018

نیویارک : فیس بک کے متعلق تمام افواہیں دم توٹ گئیں ، کمپنی اب بھی وافر آمدنی اور سائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نظر آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے زوال کی خبریں زیر گردش ہیں جوکہ اب دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ مارکیٹ انڈٰیکس میں فیس کی آمدنی اب بھی وافر ہے جبکہ اس کے صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوشل نیٹ ورک کے مقابلے میں لوگ میسنجر اور واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور لنکس شیئر کرتے ہیں اور ہمیں بیشتر ممالک میں سبقت حاصل ہے۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑی مخالف میسجنگ ایپ (جو اتنی قریب بھی نہیں)، آئی فون کی ڈیفالٹ ٹیکسٹ ایپ آئی میسج ہے۔

فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو لگ بھگ کچل کر رکھ دیا ہے۔فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے فیچر اسٹوریز کو اپنی تمام ایپس کا حصہ بنایا اور اب ایک ارب سے زائد افراد اسے استعمال کررہے ہیں جبکہ اسنیپ چیٹ کے روزانہ صارفین کی کل تعداد ہی 18 کروڑ ہے۔

مزیدخبریں