ایک اور ہولی وڈ فلم میں پریانکا چوپڑا نظرانداز

04:01 PM, 1 Nov, 2018

ممبئی :بالی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی تیسری ہالی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کا ٹریلر سامنے آگیا، جس میں ایک مرتبہ پھر اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا۔

فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس میں کئی رومانوی کہانیوں کا مذاق بنایا گیا ہے۔

فلم میں ریبیل ولسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جن کی زندگی ایک رومانوی کہانی میں پھنس چکی ہے اور وہ اس سے بالکل خوش نہیں۔اس کے علاوہ پریانکا کی دوسری ہولی وڈ فلم ’اے کڈ لائک جیک‘ کے ٹریلر میں بھی اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا تھا جبکہ پریانکا چوپڑا کو فلم میں بھی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پریانکا نے اپنے ہولی وڈ کیریئر کا آغاز امریکی تھرلر شو کوائینٹیکو کے ساتھ کیا۔ جس کی کہانی ایف بی آئی ایجنٹس پر مبنی تھی۔اس شو کے تین سیزن سامنے آئے، جن کے لیے پریانکا چوپڑا کو دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پریانک کی تیسری ہولی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں