برلن :جرمن ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے، اعصابی تناﺅ ، ہڈیوں ، ناخنوں کی کمزوری، الرجی اورخشک جلد سے بچاﺅ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصورکی جاتی ہے وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جاسکتا ہے۔
وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرناچاہئے جس طرح ہرچیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اسی طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔