نیویارک :امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کےلئے سبزسیب زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں لال سیب کی نسبت 6گرام شوگرکم پائی جاتی ہے۔
ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے سبز رنگ کا سیب جسے کچا سیب بھی کہاجاتا ہے میں شو گرکی مقدار دیگرسیبوں کے مقابلے میں کم پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے سبزسیب میں 17گرام جبکہ درمیانے سائزکے لال (کالاکلو) سیب میں 23گرام شوگرپائی جاتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کےلئے لال سیب کے مدمقابل سبزسیب زیادہ فائدہ مند ہے۔