سپریم کورٹ کا عمران خان سمیت 65 افراد کے گھر ریگولرائز کرنیکا حکم

12:53 PM, 1 Nov, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان سمیت بنی گالہ تعمیرات کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دینے والے 65 افراد کی تعمیرات ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد کے زون 4 کے 72 ہزار سے زائد رقبہ پر 65 ہزار گھرتعمیر ہو چکے ہیں۔ جن میں سے عمران خان سمیت صرف 65 افراد نے اپنی تعمیرات ریگولرائز کرانے کیلئے درخواستیں دیں۔ رہائشی عمارتوں کے لئے 6 روپے فی مربع فٹ فیس مقرر کی ہے تاہم بلڈنگ قوانین کے خلاف تعمیر عمارتیں ریگولرائز نہیں ہو سکتیں۔

چیف جسٹس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں کیا ہو رہا ہے۔ خدانخواستہ زلزلے میں خلاف قواعد تعمیر بہت بڑی عمارتیں تباہ ہو سکتی ہے جو 65 درخواستیں آئی ہیں انہیں ریگولرائز کریں۔ باقی کے لئے ماسٹر پلان بنائیں۔ عدالت نے ریگولرائزیشن کمیٹی کو تفصیلات دینے کیلئے مزید 10 روز کی مہلت دے دی۔

مزیدخبریں