ممبئی :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات میں دریائے نرمادا کے قریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میڑ اونچے مجسمے کا افتتاح کردیا۔
دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر مجسمے کو ’مجسمہ اتحاد‘ سے منسوب کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے مجسمہ کے اوپر پرواز کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجسمہ 29.9 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہوا، سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 1947 میں بھارت کی آزادی کے بعد اسے متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس حوالے سے نریندر مودی نے کہا کہ ’تمام بھارتیوں کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ سردار صاحب کے مجسمے کو قوم کے لیے پیش کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکا کے ’مجسمہ آزادی‘ سے دوگنے بڑے ’مجسمہ اتحاد‘ کی افتتاحی تقریب سے قبل قریباً 22 دیہاتوں کے سربراہان نے نریندر مودی کو خبر دار کیا تھا کہ اس کی افتتاحی تقریب سے دور رہیں