گوادر، تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

10:35 AM, 1 Nov, 2018

گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز جیوانی کے علاقے گنز میں مزدور نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آج ایک زخمی دم توڑ گیا اور جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی، سکھر، پشاور اور خضدار سے ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں