سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے کیویز کو شکست دیدی

12:17 AM, 1 Nov, 2018

 ابو ظہبی :پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی،

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دیدی ۔ پاکستان کی طرف سے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے حسن علی نے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا ، ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 148 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے محمد حفیظ 45،کپتان سرفراز احمد 34، آصف علی 24کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

مزیدخبریں