چین،قومی پرچم اور ترانے کی توہین پر 3سال قید کی سزا

10:05 AM, 1 Nov, 2017

بیجنگ :چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں پیر سے شروع ہونے والے دو ماہی اجلاس میں قومی ترانے کی توہین، ترانے کے الفاظ اور دھن میں دانستہ تبدیلی کو جرم قرار دینے کے معاملے پر قانون سازی کیلئے غور کر رہی ہے۔چین کی پارلیمنٹ میں قومی پرچم یا قومی ترانے کی توہین اور ترانے کی دھن میں دانستہ تبدیلی پر 3 سال قید کی سزا زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون میں ترانے کےساتھ قومی پرچم، قومی نشان کی توہین، اس کے نذر آتش کیے جانے یا اسے مسخ کیے جانے یا سر عام اسے پاوں سے کچل کے خلاف بھی سخت قانون پر غور کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ مسودہ پارلیمان میں پیش کیا گیا ہے، جس کے مطابق 'اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے،اس سے قبل،پرچم ا ور ترانے کی توہین کی سزا 15 دن کی پولیس حراست تھی۔

مزیدخبریں