گال : سری لنکن ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کےخلاف جیت کاکریڈٹ کھلاڑیوں کی بجائےجادوگرنی کو دے دیا۔دنیش چندیمل نے انکشاف کیا کہ سیریز سے پہلے خوب منترکرائے ۔
چندیمل نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انہوں نے جادوگر سے خصوصی دعائیں لیں، میں ہر وقت ہر کسی سے دعائیں لینے کیلئے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک ہفتے قبل سری لنکن وزیر کھیل نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات سے دوچار سری لنکن ٹیم کو جادوکے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے جادوگر کو مقدمے کی دھمکی دی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وزیر کھیل کی دعا پر پاکستانی ٹیم پر جادو کردیا تھا۔
تاہم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ فتح کے بعد سری لنکن ٹیم بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ شکستوں سمیت لگاتار آٹھ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔