لاہور: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی ویب سائٹ کو نامعلوم افراد نے ہیک کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے کی ویب سائٹ کو نامعلوم افراد نے ہیک کرلیا اور وہاں پیغام دیا کہ "تمہاری مشہوری ہم سے دیکھنی نہیں جاتی"۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے کے تنازعہ کے بعد شرمین عبید چنائے کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے تاہم شرمین عبید چنائے کی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے پیغام بھی دیا گیا کہ انکی شہرت سے حسد ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل شرمین عبدیل چنائے کی بہن کو ایک ڈاکٹر کی جانب سے مشہور سماجی ویب سائٹ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی جس کے بعد شرمین عبید نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیے تھے جس کے بعد ڈاکٹر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا تھا۔