حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ کبھی بھی عوام پر نہیں پڑنے دیں گے : بلاول بھٹو

حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ کبھی بھی عوام پر نہیں پڑنے دیں گے : بلاول بھٹو

لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام غربت کی چکی میں پسے جارہے ہیں جبکہ حکمران بانسری بجارہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ کبھی بھی عوام پر ڈالنے نہیں دینگے ۔


ایک بیان میں بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر پاکستانی کے گھر پر پٹرول بم گرادیا قیمتیں بڑھانا عوام کے خلاف انتقامی کارروائی ہے کسینو معیشت کے ذریعے عوام کو لوٹا جارہا ہے عوام غربت کی چکی میں پسے جارہے ہیں جبکہ حکمران ایک نااہل شخص کی کرپشن بچانے کے لئیتنگ دو کررہی ہے۔


انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت فوری کم کی جاہیں ورنہ عوامی احتجاج ہونگے کیونکہ ہم حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت نے پاکستانی عوام کو قرضوں کے دلدل میں دھونس دیا پچھلے4سالوں میں ریکارڈ قرضے لیے گئے مگر ہماری معیشت دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں تاکہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہوسکے۔