ایشوریہ رائے بچن 44 برس کی ہو گئیں

ایشوریہ رائے بچن 44 برس کی ہو گئیں

ممبئی: بالی و وڈ کی مایہ ناز اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔ ایشوریا کو سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں، دوستوں، بالی وڈ، ہالی وڈ اور لالی وڈ کے تمام ستاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا کی پیدائش یکم نومبر 1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر منگلور میں ہوئی۔اداکارہ نے اپنی حسن کی بدولت 1994میں حسینہ عالم کا مقابلہ جیت اور مس ورلڈ منتخب ہوگئیں جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ایشوریا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم 'اروور' سے کیا جب کہ بالی وڈ میں قدم 1997 میں فلم 'اور پیار ہوگیا ' سے رکھا لیکن انہیں بالی وڈ میں شہرت فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے ملی۔


اسی فلم میں ان کے ساتھی اداکار سلمان خان ان پر مرمٹے جس کے بعد دونوں کی دوستی کے خوب چرچے ہوئے تاہم ان کی دوستی کسی انجام کو نہ پہنچ سکی اور بغیر نتیجے ہی ختم ہوئی۔ایشوریا نے متعدد مشہور فلمیں کیں جن میں تال، آ اب لوٹ چلیں، جوش، محبتیں، دیوداس، گرو ، سرکار اور جودھا اکبر جیسی شامل ہیں۔انہوں نے نہ صرف بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ ہالی وڈ میں بھی کامیابی حاصل کی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔انہوں نے سال 2007 میں بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔