اکشے کھنہ کئی کرداروں کیلئے مجھ سے بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ خان

07:57 PM, 1 Nov, 2017

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کھنہ کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کھنہ کی فلم ” اتفاق“ کی تشہیری مہم کے موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اکشے کھنہ نے فلم میں جو کردار نبھایا وہی کردار کرنے کا خواہش مند تھا لیکن ان کا نام آنے کے بعد خود ہی فلم سے اپنا نام الگ کرلیا۔کنگ خان نے کہا کہ اکشے کھنہ کئی کرداروں کے لیے مجھ سے بہترین اداکار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فلم 1969 یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ کا ہی ریمیک ہے جس کی کہانی ایک ایسے اندھے قتل کی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا جب کہ فلم میں اکشے کھنہ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔فلم میں سدھارت ملہوترا، اکشے کھنہ اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم 3 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں