تھائی لینڈ کی حکومت نے سابق وزیراعظم کے تمام پاسپورٹس منسوخ کر دئیے

تھائی لینڈ کی حکومت نے سابق وزیراعظم کے تمام پاسپورٹس منسوخ کر دئیے

بینکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے سابق وزیراعظم ینگ لک شناورتے کے تمام پاسپورٹس منسوخ کردئیے۔

2014میں ینگ لک کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انہیں بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر وہ عدالت کے فیصلے سے دو ماہ قبل ہی ملک سے فرار چکی تھیں۔

تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ ڈان پرامودوینائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ینگ لک کے تمام پاسپورٹس منسوخ کردیئے گئے لیکن فی الحال ہمارے پاس ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ برطانیہ میں ہیں مگر یہ واضح نہیں کہ کس شہر میں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ینگ لک کے کل 4 پاسپورٹس تھے جن میں سے 2 سفارتی اور 2 ذاتی نوعیت کے تھے۔

تھائی لینڈ کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ینگ لک کی کسی بھی ملک میں موجودگی کے حوالے سے ہم مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں لیکن کسی ملک نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ینگ لک کے بڑے بھائی تھاکسن کو 2006میں ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے باہر نکالا گیا تھا جو کہ تاحال خود ساختہ جلاوطنی اپنائے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں