بیجنگ: مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے ستمبر کے بعد اکتوبر میں بھی 1 کروڑ فون فروخت کر دیے۔
کمپنی کے سی ای او لی جن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے1 نومبر کو Mi 5X کی فروخت کے بارے میں بھی بتایا۔شاؤمی نے پچھلے سال 58 ملین فون فروخت کیے تھے۔ اس سال کمپنی نے خود ہی 90 ملین سمارٹ فون فروخت کرنےکا ہدف رکھا تھا۔ اب تک شومی 2015 میں سب سے زیادہ 70 ملین فون فروخت کر چکی ہے۔
آج مائیکروسافٹ کے ای سی او ستیا نڈیلا نے بھی شاؤمی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر لی جن نے انہیں شاومی Mi Mix 2کا تحفہ دیا۔سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور کلاؤڈ سروس کے شعبے میں مائیکروسافٹ اور شاؤمی کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔