شادیوں کا سیزن، سونے کی قیمتوں میں اضافے نے عورتوں کو پریشان کر دیا

05:18 PM, 1 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کے اضافے سے 1273 ڈالر پرپہنچ گئی۔جس سے مقامی مارکیٹوں میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور قیمتوں میں اضافے نے عورتوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کے اضافے سے 1273 ڈالر پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 100 اور86 روپے بڑھ گئیں۔ جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 53 ہزار 100 اور دس گرام 45 ہزار 514روپے ہو گئی، چاندی کی تولہ قیمت10 روپے اضافے سے 770 اور دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں