خیبر پختونخواہ کی سرکاری گاڑیوں میں اسلحہ سمگلنگ کا انکشاف

04:45 PM, 1 Nov, 2017

پشاور:خیبرپختونخوا کی سرکاری گاڑیوں میں اسلحہ کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس نے پی ٹی آئی کی کارکردگی اور عمران خان کیلئے ایک اور مصیبت کا دروازہ کھول دیا ہے 

تفصیلات کے مطابق خوشحال چیک پوسٹ پر سرکاری گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑلیا گیا ،ڈرائیور اور پوسٹ آفس کا ملازم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔خوشحال چیک پوسٹ پرخیبرپختونخوا کی سرکاری گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور پوسٹ آفس کا ملازم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔


پولیس کے مطابق بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی پراسلحہ اسمگل کیاجارہاتھا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور اس کے پیچھے چھپے بڑے سمگلر کی تلاش کیلئے بھی کام شروع کردیا گیا جبکہ سرکاری گاڑی کی موجودگی خیبر پختونخواہ حکومت کی موجودگی پر بھی سوال اٹھا رہا ہے۔

مزیدخبریں