شدید سموگ اور دھند کے باعث اسلام پورہ پل حادثات کا موجب بننے لگا

03:48 PM, 1 Nov, 2017

لاہور:شدید سموگ اور دھند کے باعث اسلام پورہ پل حادثات کا موجب بننے لگا، حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے کے باوجود بجلی کا کنکشن نہ دینے کی وجہ سے پل پر لائٹیں نہیں جلتیں ،پل پر موڑ ہونے کی وجہ سے سموگ کے باعث اس پل پر حادثات کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں پل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور دھند ' سموگ کی وجہ سے کوئی چیز نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

مزیدخبریں