نیو یارک: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نیو یارک ٹرک حملہ ان کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔ پریانکا ان دنوں اپنی ہالی وڈ سیریز کائنٹیکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پریانکا نے اپنے پیغام میں حملے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہا کہ نیو یارک ہمیشہ ہمت دکھاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا یہ حملہ ان کے گھر سے 5 بلاک کے فاصلے پر ہوا جیسے ہی میں واپس گھر آئی مجھے ڈریری سائرن کی سطر یاد آئی کہ نیو یارک دنیا کی ریاست ہے۔ پریانکا کوائنٹکو 3 سیریز کی شوٹنگ کے ساتھ ہالی وڈ کی فلم "آ کڈ لائک جیک"کے لیے بھی اس وقت نیو یارک میں مصروف ہیں.
واضح رہے نیو یارک میں ٹرک حملے میں 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔