مشتعل افراد نے فلم پدماوتی کی نمائش پر سینما گھر جلانے کی دھمکیاں دے ڈالی

مشتعل افراد نے فلم پدماوتی کی نمائش پر سینما گھر جلانے کی دھمکیاں دے ڈالی

ممبئی:بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل اب تک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پدماوتی تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا ،اور اب فلم '"پدماوتی" کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے وقت مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔


مشعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم کو ریلیز کی گیا تو وہ سینما گھروں کا آگ لگا دیں گےاور کسی بھی جانی تقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم "پدماوتی '"کی لانچنگ تقریب میں دیپکا موجود تھیں اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی قسم کی محالفت فلم کو منظر عام پر آنے سے نہیں روک سکتی ۔ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور فلم منظر عام پر آکر رہے گی۔