پاک امریکا تعلقات کو بڑا جھٹکا،امریکا نے پاکستان کوصاف انکار کر دیا

12:33 PM, 1 Nov, 2017

واشنگٹن :پاک امریکا تعلقات کو بڑا جھٹکا،امریکا نے پاکستان کوصاف انکار کر دیا،امریکہ نے پاکستان کو ہیلی کاپٹرز دینے سے معذرت کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پاکستان کو پہلے سے دیئے گئے ہیلی کاپٹرز بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

امریکہ نے پاکستان کو ہیلی کاپٹرز دینے سے معذرت کر لی،وائٹ ہاﺅس

جبکہ نئے ہیلی کاپٹرز بھی فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 2002 میں امریکہ نے پاکستان کو یہ ہیلی کاپٹر لیز پر دیے تھے۔

جس کا مقصد پاک افغان سرحد پر منشیات کی سمگلنگ کو روکنا تھا جو انسداد دہشت گردی میں بھی معاون تھے۔اس پابندی کے نتیجے میں پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے خریدنے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی ساری رقم خود ادا کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں