شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا 11افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

08:49 AM, 1 Nov, 2017

نئی دہلی:بھارتی ریاست راجھستان میں شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں ،  شادی کی تقریب کے دوران اچانک ایک ٹرانسفارمر  خوفناک  دھماکے سے پھٹ گیا جس سے  ہر طرف آگ ہی آگ پھیل گئی اور  دیکھتے ہی دیکھتے شادی والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 11  افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 22  افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ریاست  راجھستان کے ضلع جے پور کے مقامی گاؤں  شاہا پورا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب اپنے عروج پر تھی کہ اچانک بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 22  افراد زشدید زخمی ہو گئے، جنہیں  قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے جس کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہی موت کی وادی میں جا پہنچا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم ماں کو بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ۔ورثاءنے مرنے والوں کی لاشوں کو ایک ساتھ رکھ کر سوگ منایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، اس درد ناک واقعہ سے ہر آنکھ اشک بار اور فضا سوگوار ہو گئی۔

متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور آگ لگنے کی وجوہات کی بھی تحقیقات شروع کر دیں۔اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی کہ مرنے والوںکے ورثاءکو مالی امداد دی جائے تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو سکے جبکہ حکومت سرکار نے اہل خانہ کا غم و غصہ دیکھ کر زخمیوں کا فری علاج کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے سے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے ، 22 شدید زخمی

مزیدخبریں