اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی۔ چوہدری برادران کو نیب نے 6 نومبر کو طلب کر لیا۔
چوہدری برادران سے ان کےاثاثوں کے متعلق سوالات کئے جائیں گے اور نیب نے چوہدری برادران کو اثاثوں کے حوالے سے پرفارمے بھیجے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو فِل کر کے جمع کروایا جائے۔
چوہدری برادران کو جاری کردہ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کے دفتر میں آئیں اور اپنے اثاثوں کے حوالے سے مطمئن کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں