لاہور: چیمپئنز ٹرافی2025 میں بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ تجویز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دی گئی ہے تاکہ ٹیم کو سفر سے بچایاجاسکے اور ایک ہی شہر تک محدود رکھاجاسکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے مجوزہ شیڈول پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا جواب کا انتظار ہے، مجوزہ شیڈول میں بھارت کے میچز راولپنڈی میں رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے تیار کردہ چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول پر آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔ فروری میں طے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بھجوا رکھے ہیں۔
ان میں قذافی سیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل سٹیڈیم کراچی شامل ہیں۔سکیورٹی کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے